کراچی:کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع

Posted by Unknown on 08:28 with No comments


    1. کراچی...افضل ندیم ڈوگر...بین الاقوامی سفر کرنے والے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ کراچی میں کتابی شکل کے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیا گیا ہے۔ کراچی کی کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں قائم کئے گئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ سسٹم کا افتتاح ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو نے کیا۔ پہلا انٹرنیشنل لائسنس بھی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا ہی بنایا گیا۔ نیا انٹرنیشل لائسنس مقامی کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے شہریوں کا ہی بنایا جائے گا۔ جس کیلئے پاسپورٹ اور کسی بھی ملک کا ویزہ ہونا ضروری ہوگا۔ ایک ہزار 50روپے فیس ادا کرکے ملنے والا یہ لائسنس ایک سال کے لئے دنیا بھر میں قابل قبول ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس کی برانچ ہر ضلع میں قائم کی جارہی ہے جبکہ موبائل ڈرائیونگ لائسنس برانچ بھی ایک ہفتے بعد کام شروع کردے گی۔