کراچی:کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع
کراچی...افضل ندیم ڈوگر...بین الاقوامی سفر کرنے والے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ کراچی میں کتابی شکل کے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی جگہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کردیا گیا ہے۔ کراچی کی کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں قائم کئے گئے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ سسٹم کا افتتاح ایڈیشنل آئی جی ٹریفک غلام قادر تھیبو نے کیا۔ پہلا انٹرنیشنل لائسنس بھی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا ہی بنایا گیا۔ نیا انٹرنیشل لائسنس مقامی کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ...